• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کنگ خان ا ور ایشوریا ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ملکہ حسن ایشوریارائے ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ایشین جیوگرافک میگزین نے ایشیا کے 100 بااثر اورحیرت انگیز افراد کی فہرست جاری کی ہے ۔

جس میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ فلم انڈسٹری کے شعبے سے شاہ رخ خان اور ایشوریارائے بچن جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فہرست میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

اس میں شامل تمام افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔


فہرست میں شاہ رخ خان اورایشوریارائے کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، اداکار جیکی چن و دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین