• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

فلم ’من مرضیاں‘کی ناکامی پر مداحوں کی ابھیشیک پر کڑی تنقید


بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو فلم’’من مرضیاں‘‘میں خراب اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے تقریباً دوسال بعدحال ہی میں فلم’’من مرضیاں‘‘کے ساتھ ایک بار پھر بولی وڈ میں انٹری دی ہے تاہم فلم شائقین کو زیادہ متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ ابھیشیک پر ڈالتے ہوئے انہیں ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ ایک مداح نے ٹوئٹر پر ابھیشیک بچن کا مذاق اڑاتے ہوئے وڑا پاؤ بیچنے کا مشورہ دے ڈالا جبکہ ساتھ ہی بولی وڈ میں اقربا پروری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے اسٹار کڈز کو اداکاری نہیں آتی لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ ابھیشیک سمیت تمام اسٹار کڈز کو ٹھیلے پر وڑاپاؤ بیچنا شروع کردینا چاہئے۔

دوسری جانب اس تنقید پر ابھیشیک بچن نے اپنے ٹویٹ میں جواب دیاکہ آپکو پہلے فلم کے اعدادوشمار دیکھ لینے چاہئے تھے تاکہ آپ شرمندہ نہیں ہوتے جس پر اس صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ بولی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کاراج ہے اور آپ ایک اچھے انسان تو ہوسکتے ہیں لیکن بہت ہی خراب اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن، تاپسی پنوں اوروکی کوشال کی فلم’’من مرضیاں‘‘ریلیز کے دوہفتوں میں صرف 24 کروڑ ہی کماسکی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین