• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ،8 سالہ بچے کو ہارٹ اٹیک ،مصنوعی شاک سے جانبر

چینی اسپتال کے 30 ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک کا شکار بچے کو مسلسل 5 گھنٹے تک ہاتھ سے دل پر دباؤ یعنی مصنوعی شاک فراہم کر کے اس کی جان بچالی ۔


8 سالہ بچے کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا، کارڈیوجینک شاک کی مشین موجود نہ ہونے پر 30 ڈاکٹروں نے 30ہزار مرتبہ دل پر دباؤ ڈال کر مریض کے خون کی روانی اور دماغ کا فنکشن بحال رکھنے والا سی پی آر ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔

ڈاکٹروں کی اس انتھک محنت کے نتیجے میں بچےکی جان بچالی گئی۔

تازہ ترین