• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے ساتھیو! بسکٹس تو آپ سب بڑے مزے سے کھاتے ہوں گے، کسی کو نمکین بسکٹ پسند ہوں گے تو کوئی میٹھے، کریم والے شوق سے کھاتا ہوگا۔ لیکن کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ بسکٹ چاہے میٹھا ہو، کریم والا ہو یا نمکین، سب میں گول گول چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں، بالخصوص کریم والے بسکٹوں میں، یہ سوراخ کیوں ہوتے ہیں اور یہ سوراخ صرف ڈبے والے بسکٹ میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ 

ننھے ساتھیوں ہم آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔ بسکٹ میں یہ سوراخ خاص طور سے لازمی رکھے جاتے ہیں تاکہ بیکنگ کے دوران درجہ حرارت زیادہ ہونے کی صورت میں گرم بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے، کیوں کہ اگر یہ گرم بھاپ بسکٹ سے باہر نہیں نکلے گی تو ممکن ہے کہ بسکٹ ٹوٹ جائیں یا پھر ان میں دراڑیں پڑ جائیں، جس کی وجہ سے لوگ ٹوٹے ہوئے بسکٹوں کو خریدنا پسند نہیں کریں۔

تازہ ترین