• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا :المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کےلئے ڈیلس میں فنڈ ریزنگ کا اہتمام


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنما لائق علی خان قائم خانی کی رہائش گاہ پر پاکستان میں عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے المصطفیٰ ٹرسٹ کے چیرمین لیفٹیننٹ جرنل (ر) محمد مصطفیٰ خان کے اعزاز میں ایک عشائیہ اور ٹرسٹ کیلئے فنڈریزنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں عمائدین شہر اور مخیر افراد شریک ہوئے اور اس نیک کام میں حصہ ملانے کیلئے عطیات پیش کیئے۔

جرنل مصطفیٰ خان نے بتایا کہ اس ٹرسٹ میں پانچ سابق فوجی جرنیل سمیت دیگر عسکری اداروں کے ریٹائرڈ افسران اور مقامی کمیونٹی کے افراد ملکر کام کررہے ہیں ، پاکستان میں یہ ٹرسٹ غریب افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے اسطرح گذشتہ سال پورے پاکستان میں پانچ لاکھ باسٹھ ہزار چارسو غریب افراد نے ٹرسٹ کے ذریعہ استفادہ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف بیس روپے کی پرچی میں مکمل علاج معالجہ کیا جاتا ہے، اس ضمن میں چوبیس موبائل کلینک پورے پاکستان میں ریموٹ علاقوں میں پہنچ کر روزانہ کی بنیادوںپر میڈیکل کی سہولیا ت فراہم کر رہے ہیں۔

کراچی اور راولپنڈی میں دو جبکہ لاہور میں ایک بنیادی صحت کے مراکز جبکہ دیہاتوں میں ایک سینٹر سندھ کے تھرپارکر کے علاقہ ، چکوال کے دیہی علاقوں میں دو گجرخان اور گجرات کے دیہی علاقوں میں ایک ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس ٹرسٹ کی ایڈمنسٹریٹو لاگت صرف دو فیصد ہے۔

انہوںنے بتایا کہ گذشتہ انیس سالوں میں ٹرسٹ نے کافی ترقی کی ہےاور اس ادارہ کو وہ ایک مثالی ادارہ بنانے کا عزم کیئے ہوئے ہیں، جبکہ امریکامیں اس ٹرسٹ کو باقائدہ رجسٹرڈ کرایا گیا ہے۔ اس موقع پر لائق علی خان نے آنے والے افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ،میں نے خود منصوبوں کو دیکھا ہے، اور جس طرح یہ لوگ انکا عملہ کام کررہا ہے اس سے یہ گارنٹی دی جاسکتی ہے کہ آپکی رقم واقعی صحت عامہ پر خرچہ ہوگی۔ اس موقع پر آنے والے افراد نے ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کیلئے بڑے پیمانے پر عطیات دینے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین