• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی وو ڈکی نئی آنے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی جہاں دھوم مچادی ہے وہیں ٹریلرکی لانچنگ تقریب میں باربی ڈول کترینہ کیف کا جھمکا ڈھونڈتے ٹھگز کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔


فلم ٹھگز آف ہندوستان کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں عامر خان ، امیتابھ بچن، کترینہ کیف، فاطمہ ثناء شیخ نے شرکت کی ۔

تقریب کے دوران میڈیا بر یفنگ سے پہلے کترینہ کیف کا جھمکا اسٹیج پر گر گیا اور کترینہ، امیتابھ ، عامر، فاطمہ جھمکا ڈھونڈنے لگ گئے۔

واضح رہے کہ وجے کرشنا کی ہدایتکاری اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم 8نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین