• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیوں کو چوہے پکڑنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں


حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیوں کو چوہے پکڑنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔

ماہرین کے مطابق اناسی دن تک مختلف بلیوں کو مشاہدے میں رکھنے کے لیے کیمرے نصب کیے گئے۔ اناسی دن کے بعد کیمروں کی وڈیوز سے یہ انکشاف ہوا کہ بلیوں نے صرف تین چوہے پکڑے۔

اس میں سے بھی ایک چوہا بھاگ نکلا کیوں کہ بلی نے دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔

اس انکشاف کے بعد ماہرین نے رائے دی ہے کہ چوہوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے بلیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین