• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا سےموسمی پرندوں کی بلوچستان آمدکاسلسلہ شروع

سائبیریااوروسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کونج،شاہین،تلور،بٹیراورمرغابیوں کی بلوچستان کےمختلف علاقوں میں آمدکاسلسلہ شروع ہوگیاہے، اس حوالے سے کنزرویٹروائلڈلائف بلوچستان شریف الدین بلوچ نےجیونیوز کو بتایا کہ ان مہمان موسمی پرندوں کامسکن بلوچستان کےمختلف علاقےہیں۔

ان کا کہناتھا کہ مہمان پرندےمکران،لسبیلہ،خضدار،خاران،قلعہ سیف اللہ،موسیٰ خیل ،جھل مگسی ، ژوب،دکی،سبی،چاغی،نوشکی،نصیرآباد سمیت مختلف علاقوں کواپنا مسکن بناتے ہیں،شریف الدین بلوچ کےمطابق مہمان پرندوں میں کونج،شاہین،تلور اورمرغابیوں کی بہت نایاب اورقیمتی نسل بھی شامل ہے۔

کونج اورچند دیگرپرندےکچھ عرصہ ٹہرکرسندھ اور جنوبی پنجاب سے ہوتے ہوئےبھارت کی طرف ہجرت کر جاتےہیں،انھوں نے کہا کہ صوبے میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ اکتوبرتک جاری رہےگا،مہمان پرندوں کی بلوچستان سے سائبیریااوروسطی ایشیائی ریاستوں کو واپسی کاسفرفروری کےوسط سےشروع ہوتاہے اور ان کی واپسی کاسفر مارچ کےآخرتک جاری رہتاہے۔

کنزرویٹروائلڈ لائف کےمطابق کونج اورشاہین سمیت دیگرپرندوں کےشکارپرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے،تاہم بٹیر،تلوراورمرغابیوں کی مخصوص علاقوں میں وائلڈ لائف ایکٹ کےتحت محدودپیمانےپرشکارکی اجازت ہے،ان کا کہناتھا کہ محکمہ جنگلی حیات موسمی پرندوں کےتحفظ کےلئےبھرپوراقدامات کررہاہے، موسمی آبی پرندوں کےلئےملک میں پہلا حفاظتی علاقہ پسنی کےقریب استولہ کےجزیرہ پربنایاگیاہے جہاں آبی پرندے آکر قیام کرتے ہیں اور کچھ عرصہ رہ کر وہاں سے آگے روانہ ہوجاتےہیں۔

تازہ ترین