• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

تصاویر و ویڈیو: بلاول

کراچی میں آئی آئی چند ریگر روڈ پر حبیب بینک پلازہ کے قریب واقع عمارت میں آگ لگ گئی،فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ متاثرہ عمارت میں کسی شخص کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس موقع پہنچ گئی۔


آگ ٹیکنکو سٹی کی چوتھی منزل میں لگی۔ کے الیکٹرک کا عملہ اور ریسکیو اداروں کی ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آگ صبح 5بجے قریب لگی۔آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین