• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’سوئی دھاگا ‘ نے دو دن میں 20 کروڑ کمالیے


بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم ’سوئی دھاگا‘‘ نے دو دن میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

   ’سوئی دھاگ ‘شائقین کو بھاگئی، فلم نے ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ30 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے روز 12 کروڑ 25 لاکھ کابزنس کرکے مجموعی طور پر 20 کروڑ 55 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی ہے۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک فلم 35 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلے گی۔


شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے ۔

’سوئی دھاگا ‘ میں ورون دھون اورانوشکا شرما میاں بیوی کا کردار اداکررہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین