• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، میکسیکو، کینیڈا آزاد تجارتی معاہدے پر رضامند

امریکا، میکسیکو، کینیڈا نافٹا کے متبادل آزاد تجارتی معاہدے پر رضا مند ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق امریکا، کینیڈا، میکسیکو کے درمیان ہونے والا نیا معاہدہ یو ایس ایم سی اے 25 سالہ پرانے معاہدے نافٹا کا متبادل ہوگا ۔

نئےمعاہدےکےتحت تینوں ممالک کو آزاد مارکیٹ، شفاف تجارت اور معاشی ترقی ملے گی۔

کینیڈین وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا تجارتی معاہدہ، کینیڈا کے لئے اچھا دن ہے،جبکہ میکسیکن وزیرخارجہ نے بھی نئے تجارتی معاہدے کو میکسیکو اور نارتھ امریکا کیلئے اچھا قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ تینوں ممالک کے درمیان نافٹا میں بہتری کیلئے ایک سال سے مذاکرات جاری تھے۔


تازہ ترین