• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کے خلاف تحقیقات

نیب سکھر نے وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی پہلاج مل کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے چیف سیکریٹری آفس سے وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی پہلاج مل کے خلاف ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب نے پہلاج مل کی تنخواہ، مالی فوائد اور ٹھیکوں کی ا دائیگی سے متعلق تمام ریکارڈ چیف سیکریٹری سے طلب کرلیے ۔ پہلاج مل کا مکمل پروفائل،تنخواہ،سروسزکی مدمیں ادائیگی کارکارڈبھی مانگ لیا ۔

پہلاج مل سکھر کی اہم شخصیت کے فرنٹ مین رہ چکے ہیں۔

سکھر سے پیپلزپارٹی کےایم این اےخورشیدشاہ اور رہنما اویس شاہ کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین