• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں 122 بچےخسرے کے باعث موت کا شکار

سندھ میں رواں سال 122 بچےخسرے کے باعث انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں رواں برس 290 سے زائدبچےخسرہ سےمتاثرہوچکے ہیں جن کا تعلق کراچی،حیدرآباد ،سکھر سمیت دیگراضلاع سے ہے ۔

سندھ میں گزشتہ سال 35 بچے خسرہ کے باعث انتقال کر گئے تھے،رواں سال 122 بچوں کی اموات کے بعد محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں انسداد خسرہ مہم چلانےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں انسداد خسرہ کی مہم 15 سے 27 اکتوبر تک چلائی جائے گی جس کے تحت9 ماہ سے5سال تک کے70لاکھ سےزائدبچوں کو خسرہ کےٹیکے لگائےجائیں گے۔

تازہ ترین