• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 33 فیصد کمی کے بعد 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق ایل این جی کی زائد مقدار آنے کے سبب فرنس آئل کی کھپت میں 67 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 19 فیصد کمی آئی ۔

اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 10 سال بعد پیٹرول کی فروخت میں بھی 2 فیصد کمی آئی ہے ،اس طرح مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 33 فیصد کم رہی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈیزل کی فروخت میں کمی معاشی نمو میں سست روی کے آغاز کا اشارہ ہے ۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق شیل اور ہیسکول کے 2 جہاز ٹیسٹ فیل ہونے کے باعث واپس ہوئے،بقر عید ، محرم اور دیگر چھٹیوں سمیت الیکشنز کی بے یقینی نے بھی کھپت پر اثر ڈالا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی کھپت 47 لاکھ 51 ہزار ٹن رہی۔

تازہ ترین