• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کی آنے والی فلم ‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

  ٹیزر کا آغاز  امیتابھ بچن کے پس پردہ آواز سے ہوتا ہے، جو انگریزوں سے کسی بہادر مرد کی طرح لڑنے والی ‘جھانسی کی رانی’ کی داستان بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ٹیزر میں کنگنا رناوٹ کو  انگریز فوجی اہلکاروں سے تلواروں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں کنگنا نے جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم آئندہ برس 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

یاد ر ہےکہ اس فلم پر بھی دپیکا پڈوکون کی فلم ‘پدماوت’ کی طرح تنازعات جاری ہیں، فلم پر جھانسی کی رانی کے پیروکار برہمن گروپ نے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین