• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز کو 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

وفاقی حکومت نے شوگر ملوں کو 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے، چینی فروخت سے 400 ملین ڈالر زرمبادلہ ملنے کا امکان ہے ۔

وفاقی حکومت نے شوگر ملز مالکان کے مطالبے پر فاضل چینی برآمد کی اجازت دی ہے، اس فیصلے سےرواں سال 10 لاکھ ٹن چینی باہر فروخت کی جاسکے گی جس سے ملک کو 400 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

شوگر انڈسٹری مالکان نے اس حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے ملک میں سرپلس چینی باہر جائے گی اور ایکسپورٹ مارکیٹ میں ہمارا حصہ شامل ہوگا امید ہے کہ اس کے بعد مزید 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی بھی اجازت مل جائے گی۔

شوگر مالکان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کسانوں کو ان کے گنے کی قیمت بھی بروقت ادائیگی ہو سکے گی جس سے آئندہ فصل کی کاشت بروقت ہوگی۔

تازہ ترین