• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئیسکو کی 220 کے وی اے ٹرانسمیشن لائن ٹرپ

آئیسکو کی 220 کے وی اے تربیلا برہان ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث نیو واہ، ٹیکسلا، سنگجانی، فقیرآباد، اٹک گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ سے واہ، اٹک، حسن ابدال، فقیر آباد اور اس کے اطراف کےعلاقوں کو بجلی کی سپلائی متاثرہے،جبکہ آئیسکو اور این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں فالٹ کلیئر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں کو بجلی کی نارمل سپلائی جلد بحال کر دی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین