• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند رہنے کے لیے صحت مند غذا لینا بےحدضروری ہے، بہت کم افراد ایسےہیں جو یہ بات جانتے ہونگےکہ کونسی غذا اُن کے لیے فائدہ مند ہے اور کونسی ان کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ ماہر غذائیت نے12ایسی اشیاء سے متعلق آگاہ کیا ہے جو غذائیت سے بھرپور ہیں اور جن کا استعمال انسان کو 100 سال تک زندہ رکھ سکتا ہے۔ ان میں:

اخروٹ

اخروٹ کا شمارخشک میواجات میں ہوتا ہے، یہ ایک صحت بخش میوہ ہے جس کا استعمال انسانی جسم کے لیے بے حد مفید ہے۔ اخروٹ میں کچھ ایسےمائیکرو عناصر موجود ہیں جو کہ انسانی دماغ اور جسم کے لیےنہایت اہم ہیں۔ انسان کے اعصابی نظام کو صحت مند رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں فیٹس (fats) کا استعمال ضروری ہےاور یہ خصوصیت اخروٹ میں ہے۔ ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم ¼ کپ اخروٹ کا استعمال انسانی جسم کو ضروری معدنیات فراہم کرتا ہے۔

لیموں

وٹامن ’سی‘ کی کمی کے شکار افراد کے لیے لیموں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ لیموں میں موجود flavonoids انسانی جسم میں کینسرکے خلیوں کو بڑھنے سے روکتا ہےاور فلو سمیت دیگر بیماریوں کے ہونے سے بچاتا ہے۔

شاخ گوبھی

شاخ گوبھی (بروکولی) گوبھی کی ایک خاص اقسام ہے، اسے’سپر فوڈ‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ امراضِ قلب، کئی اقسام کے کینسر اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاتی ہے۔اس کے علاوہ شاخ گوبھی وٹامن ’کے‘ سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرنےمیں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور قوت معدافیت کو بھی بڑھاتی ہے تاکہ انسان مختلف بیماریوں سے لڑ سکے۔

لوبیا

لوبیا ایک شاندار غذا ہےجو کہ ’سرخ اور سفید‘ رنگ کی ہوتی ہے، صحت کے حوالے سےاس کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ لوبیا میں پروٹین کثیر تعداد میں پایا جاتا ہےجو کہ انسانی جسم کی نشونما کے لیے بےحد فائدہ مند ہے۔ سرخ لوبیا میںموجود فائبر انتڑیوں کو کمزور ہونے سے روکتا ہے اور نظام انہضام کو درست رکھتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ

ایسی چاکلیٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں جن میں دودھ اور میوے شامل ہوں یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں بلکہ خالص ڈارک چاکلیٹ کے کھانے کا کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود flavonoids اور دیگر ایسڈزجسم سے فالتو چربی کو کم کرتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال خصوصی طور پر وزن کم کرنے کےلیے کیا جاتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر کی مختلف اقسام کینسرکے خلیوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹماٹر کا استعمال جسم میں خون کی مقدار کو بڑھاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ ایک بڑا ٹماٹر لازمی کھانا چاہیے۔

لہسن

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فرد تازہ لہسن کا استعمال نہیں کرتا تو وہ اپنے ساتھ ظلم کرتا ہے اور وہ خطرے میں ہے۔ لہسن کا کام انسانی جسم میں موجود نقصان دہ مائیکرو حیاتیات (microorganisms ) کو ختم کرنا ہے، اس کے علاوہ یہ قوت معدافیت کو بھی بڑھاتا ہے۔

دہی

روزانہ تازہ دہی کے استعمال کی خاص تاکید کی جاتی ہے۔ یہ معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے اور منہ میں نکلنے والے چھالوں کے لیے بھی مفید ہے۔ دہی کا کام جسمانی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دہی کاروزانہ استعمال خوبصورتی بھی فراہم کرتا ہے۔

انڈہ

انڈے میں موجود سفیدی پروٹین سے بھرپور ہےجبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ زردی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے تاہم حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈے کا استعمال سفیدی اور زردی دونوں کے ساتھ کیا جائے تو زیادہ فائدہ مند ہے بنسبت صرف سفیدی کے۔ دوران تحقیق ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ انڈے پروٹین اور 9 اہم امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ اس میں ایک جز لیوٹین دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

خشک میوے

خشک میواجات کا استعمال خاص سردیوں کے موسم میں ہوتا ہے جب تازہ پھل دستیاب نہیں ہوتے۔ خشک میوے انسانی جسم کو صحت مند مائیکرو عناصراور وٹامنز فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ سردیوں کے مہینوں میں جسم میں قوت معدافیت کو بڑھانے میں بھی مدد کرتےہیں۔

زیتون کا تیل

تیل کی کئی مختلف اقسام ہیں جن میں ’زیتون کا تیل‘ زیادہ صحت بخش سمجھاجاتا ہے اس میں ایسڈز اور فلیوونائڈز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ زیتون کا تیل خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں رکھتاہے اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ کھانا زیادہ کھانےسے روکتی ہےاوروہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

پالک

پالک ایک ایسی سبزی ہےجو دنیا کے ہر خطے میں آسانی سے دستیاب ہوسکتی ہے، اس میں وٹامن کے اور اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آہن کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی موجود ہے۔پالک ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بے حد ضروری ہے اور یہ آنکھوں کی تمام بیماریوں سےدور رکھتی ہے۔ پالک کا استعمال خواتین اورخاص کر حاملہ خواتین کے لیے نہایت مفید ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین