• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو بڑے معاشی بحران کا خطرہ، آئی ایم ایف کی وارننگ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وارننگ جاری کی ہے کہ دنیا ایک اور بڑے معاشی بحران کے خطرے سے دوچار ہے، غیر ذمہ دارانہ رویوں سے 2008 ء جیسا مالیاتی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ حکومتوں اور ریگولیٹرز نے مالیاتی نظام کو خطرات سے بچانے کے لیے کافی اصلاحات نہیں کی ہیں۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں قرضوں کی سطح 2008ء میں بحران کے وقت سے زیادہ ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت گھبراہٹ کسی بڑے مالیاتی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10سال میں بینکوں میں پیسے کے ذخائر بڑھانے کے لیے کافی اقدامات کیے گئے ہیں لیکن کم شرح سود کی وجہ سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور نگران کرنے والے اداروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین