• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی 11ویں سال بھی امیرترین بھارتی قرار

امریکی جریدے نے امیر ترین بھارتیوں کی نئی فہرست جاری کی ہے، مکیش امبانی مسلسل 11 ویں مرتبہ سب سے امیرترین بھارتی قرار پائے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جریدے فور بز میگزین نے امیر ترین بھارتیوں کی سال 2018 کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مسلسل 11 ویں مرتبہ بھارت کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزار برقرار رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی جائیداد 47.3ارب ڈالر ہےجبکہ وپرو کے چیئر مین عظیم پریم جی کی جائیداد 21 ارب ڈالر ہے۔

امیر ترین بھارتیوں کی فہرست میں لکشمی متل 18.3ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں اور چوتھے نمبر پر ہندوجا برادرس ہیں جن کی جائیداد 18 ارب ڈالر ہے۔

تازہ ترین