• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی اسپتال سے تبادلہ کرانیوالے ڈاکٹروں کو واپس بلالیا گیا

میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پرعباسی شہید اسپتال سے تبادلہ کرانے والے ڈاکٹروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے ڈاکٹروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کیے، ذرائع کے مطابق فیصلہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال کے 112 ڈاکٹروں نے اپنے تبادلے کرالیے تھے ، تاہم اب تمام ڈاکٹروں کو فوری طور پر واپس عباسی شہید اسپتال رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین