• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، عوام پریشانی کا شکار

ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے نے کاروباری طبقے سمیت عام عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیاہے۔

عوام کہتے ہیں کہ پہلے سے مہنگائی کا شکار ہیں جبکہ تاجر کاروبار کم ہونے کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو پہلے جھٹکے کا سامنا ، سی این جی پمپس مالکان نے قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

سندھ میں کل سےسی این جی کی قیمت میں 22 روپےفی کلواضافےکاامکا ن قیمت 104 روپے کلوتک ہونےکی توقع ہے ۔

گیس کی قیمتیں 143 فیصد تک قیمتیں بڑھنے سے بس رکشہ ٹیکسی کرایوں میں اضافہ سمیت اسکول وین والوں کے بھی ماہانہ کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مقامی گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کی قیمت بھی بڑھ جائے گی ۔

گیس قیمت میں ایک بڑا اضافہ بڑے تندوروں کے 400 یونٹس سے زائد پر کیا گیا ہے جس کی قیمت 300 روپے سے بڑھا کر 980 روپے کرنے کی اطلاع ہے۔

ریسٹورینٹس کے لیے بھی گیس مہنگی ہو گئی ہے جبکہ فرٹیلائزر ، سیمنٹ اور اسٹیل و ٹائلز مینوفیکچرنگ کیلئے استعمال گیس کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سبب بنے گا۔

تازہ ترین