• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں دنیا کی مہنگی ترین مچھلی نیلام


جاپان میں ایک ’کوئی کارپ‘ مچھلی 14 لاکھ یورو(قریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام کردی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 فٹ 3 انچ والی مچھلی کو ایک ملین یورو میں تائیوان سے خریدا گیا تھا جس کے بعد اس کے مالک نے اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مقامی فارم پر منعقد کی جانے والی نیلامی میں 3فٹ 3انچ لمبی ’کوئی کارپ‘ نامی سرخ اور سفید رنگ کی مچھلی کی خریداری میں کئی ارب پتی افراد نے بولی لگائی۔

ایک خریدار نے مچھلی کی ریکارڈ 14 ملین یورو قیمت لگائی اور دنیا کی مہنگی ترین مچھلی خرید لی۔

اس قیمتی مچھلی کی نیلامی کے لیے سوشل میڈیا پر بھی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں مقامی افراد نے گہری دلچسپی لی تھی۔

واضح رہے کہ یہ اب تک فروخت ہونے والی دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی بن گئی ہے۔

تازہ ترین