• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا سی پیک معاہدے کے ازسرنو جائزہ کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک معاہدے کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں،اس منصوبے میں سے بلوچستان کو اس کا جائزہ حصہ دیا جائے گا۔

کوئٹہ میں بلوچستان سے کابینہ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ بطور پارٹنر کام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پر بلوچستان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا ،ہم کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرنا پڑے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کےمسائل کےحل کے لئے وفاق بھرپورکردار ادا کرےگا۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ تجربہ کار سیاستدانوں نے ہی ملک پر قرضے چڑھائے، ملک اس وقت مالی مشکلات کاشکار ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم اس مشکل سے جلد چھٹکارا پالیں گے۔

تازہ ترین