• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس بلوچستان کومیوزیم بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نےکوئٹہ میں گورنر ہاؤس کو میوزیم اور وہاں لان کو لیڈیز پارک میں تبدیل کرنے کاعندیہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں گورنر ہاوس کو میوزیم اور لان کو لیڈیز پارک میں تبدیل کرنے کاعندیہ پی ٹی آئی کےپارلیمانی گروپ اور صوبائی کابینہ کےوفد سے ملاقات کےدوران دیا۔

صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم گورنر بلوچستان ہاوس کو میوزیم اور وہاں لان کو لیڈیز پارک میں تبدیل کرنےجارہےہیں۔

تقریبا ڈیرھ گھنٹہ جاری رہنےوالی ملاقات میں وزیراعظم نے کوئٹہ میں کینسراسپتال کےقیام سےمتعلق بھی بات کی۔

صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےکینسرسپتال کےقیام کےحوالےسےٹیم جلد کوئٹہ بھجوانےکی یقین دہانی کرائی،شوکت خانم کینسراسپتال کی ٹیم کوئٹہ میں کینسراسپتال کےقیام کےحوالےسےمعاملات کاجائزہ لےگی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء فواد چوہدری،خسروبختیاراوروزیراعظم کےمشیرنعیم الحق اورافتخاردرانی و دیگررہنماء بھی شریک ہوئےتھے۔

تازہ ترین