• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات شروع

پاکستان اورایف اےٹی ایف ایشیاء پیسفیک گروپ کےدرمیان حتمی مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے۔

پاکستان کی طرف سےوزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر حکام ان مذاکرات میں شریک ہیں، جبکہ ایف آئی اے اور نیب کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان سے شروع ہونے والی بات چیت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی وقانونی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں ایس ای سی پی، نیب، اینٹی نارکوٹکس فورس، ایف آئی اے اور ایف بی آر کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کے اقدامات، اداروں کا ان پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایشیاء پیسیفک ٹیم 19اکتوبر تک پاکستانی اداروں اورحکام سے ملاقاتیں کرے گی اور21اکتوبر تک اپنی سفارشات تیار کرے گی۔

تازہ ترین