پشاور میں سی این جی اسٹیشنوں کے مالکان نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ،شہری پریشان ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھادیئے گئے ۔
مالکان نے سی این جی کی 118روپے کلو میں فروخت شروع کردی ۔
پشاور کے شہری سی این جی کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہوگئے ، شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی فی اسٹاپ 10 کی بجائے 15 روپےکرایہ وصول کیا جارہا ہے۔
پشاور میں سی این جی کا سرکاری نرخ 108 روپے 90 پیسے فی کلومقرر ہے ۔