• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی قدر میں کمی، اسٹیٹ بینک کا پالیسی بیان جاری

روپے کی قدر میں کمی پر اسٹیٹ بینک نے پالیسی بیان جاری کردیا۔ روپے کی قدر میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ روپے کی قدر گرنے میں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں طلب و رسد کا فرق بھی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، تیل کے مہنگا ہونے سے زرمبادلہ ذخائر دباؤ کا شکار ہیں ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی شرح مبادلہ میں کمی بیرونی کھاتوں میں عدم توازن کو دور کرے گی۔

پالیسی بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک صورت حال کی مسلسل کڑی نگرانی کرتا رہے گا ۔

اسٹیٹ بینک ناخوشگوار اتارچڑھاؤ کی صورت میں مداخلت کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین