• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر 9.50روپے ریکارڈ مہنگا، بیرونی قرضوں میں 902 ارب روپے کااضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی، سونا 62 ہزار روپے تولہ ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری

کراچی، راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر 9.50روپے ریکارڈ مہنگا جبکہ روپیہ 8فیصد سستا ہوگیا جس کے ساتھ ہی ایک ڈالر 138 روپے کا ہوگیا، بیرونی قرضوں میں902ارب روپے کا اضافہ ہوا، زر مبادلہ کے ذخائرمیں ریکارڈ کمی دیکھی گئی، سونا 62ہزار روپے تولہ ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نظر آئی،مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال برقرارہے، ادھر معاشی ماہرین کا کہناہےکہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ ، انٹر سٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات ہیں ، ایسی چیزیں آئی ایم ایف میں جانے کی ہی شرائط ہوتی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ڈالر کے مقابے میں روپےکی قیمت ساڑھے 9روپے گر نے سے ڈالر کا اوپن مارکیٹ میں ریٹ 138 ہوگیا،انٹر بنک ریٹ 124سے بڑھ کر 134تک چلا گیا جبکہ قرضوں میں 902ارب کا اضافہ ہو گیا ، ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان بھی اُمڈ آیاجبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے،مارکیٹ میں غیریقینی کی صورتحا ل عروج پر پہنچ گئی ،حکومت روپے کی قدر بچانے کے لیے کوئی حکمت عملی وضع نہ کر سکی ، معاشی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ ، انٹر سٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات ہیں ۔معاشی تجزیہ کار سہیل کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات ہیں ، ایسی چیزیں آئی ایم ایف میں جانے کی ہی شرائط ہوتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک جانب حکومتی مشیروں کے یہ بیانات دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس معاملے پر مکمل خاموشی سے صورتحال زیادہ خراب ہے اب بھی اگر حکومت یا اسٹیٹ بینک اس بارے میں واضح پالیسی بیان جاری نہیں کرتے مارکیٹ میں استحکام نہیں آئے گا ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق منگل کو دن بھرڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے تک پہنچ گیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں گذشتہ روز کی نسبت 9.13روپے کے اضافے سے 133.50پر بند ہوئی ۔دریں اثنا چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، انڈسٹری کی پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی ،پیٹرول بھی مہنگا ہوگا جس سے غریب آدمی متاثر ہو گا ۔ادھر ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو نے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میںبھی1700روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں منگل کو سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالرز کی کمی ریکارد کی گئی تاہم ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت1700روپے اضافے سے62000،دس گرام سونے کی قیمت 1457روپے اضافے سے 53155روپے رہی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے منگل کو کاروبار حصص پرسے مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ میںحیرت انگیز طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس39ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 600پوائنٹس کے اضافے سے38ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا بلکہ 38500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں98ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے بڑھ کر 79کھرب روپے پر جا پہنچا ۔  

تازہ ترین