• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یومِ ذ ہنی صحت پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دماغ جسم کا اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ذ ہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ورزش اور تفریحی سرگرمیاں دماغ و ذہن کو صحت مند رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذ ہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے، قدرتی ماحول ذہنی امراض کے خدشات کو کم کرتا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ ذہنی امراض سے لاعلمی اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونا کسی بڑے مسئلے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، نفسیاتی امراض انسان کی جسمانی اور ذ ہنی صلاحیتوں کو ختم کر دیتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لے مثبت اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،عوام میں ذ ہنی مریضوں کے علاج اور بیماریوں سے بچاؤکا شعور پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذ ہنی امراض میں مبتلا افرادکے علاج معالجے و بحالی کے لیے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین