• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال مٹھی، مزید 2 بچے وفات پاگئے


غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے انتقال کر گئے، جس کے بعد تھر میں اس سال انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 486 تک جاپہنچی ہے۔

سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی ودیگر امراض میں مبتلا دو بچے نتقال کرگئے، انتقال کرجانے والےبچوں کی عمریں 18ماہ اور 10روز ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اس ماہ تھر میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 10ہوگئی ہے، جبکہ رواں سال اب تک 486بچے انتقال کرچکے ہیں۔

تازہ ترین