• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کے ٹھیک پانچ ماہ بعد ملکہ برطانیہ کے گھر ایک اور شادی ہونے جارہی ہے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو ڈیوک آف یارککی چھوٹی صاحبزادی شہزادی یوجین جمعے، 12 اکتوبرکو اپنےقریبی دوست اور ایک عام شہری جیک بروکس بینک کی دلہن بننے جا رہی ہیں ۔

رواں سال کے آغاز پر شہزادی یو جین کی باضابطہ منگنی دادی ملکہ الزبتھ کی رضامندی سے ان کے دوست جیک بریکس بینک کے ساتھ بکھگم پیلس میں خاندان کے افراد کی موجودگی میں سادگی سے طے پائی ۔جوڑے نے منگنی نیکارا گوا کے دورے کے دوران انگوٹھیاں بدل کر کر لی تھی ۔

پرنسس آف یارک کہلائی جانے والی 28 سالہ شہزادی یوجین اور جیک بروکس بینک کی شادی کی تقریب کا انعقاد بھی ونڈسر محل کے سینٹ جارج چیپل میں کیا جائے گا جہاں شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کی تقریب ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی رکن شہزادی یوجین کی شادی کے ممکنہ بھاری اخراجات پر برطانوی عوام بپھر گئے کیونکہ اس شادی پر 25 ملین پائونڈ پھونکے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ہزاروں شہریوں نے آن لائن پٹیشن کے ذیعے حکومت سے کہا ہے کہ شاہی شادی کے اخراجات حکومت ٹیکس گزاروں کی رقوم سے ادا کرنے کے بجائے شہزادہ اینڈریو سے وصول کرے۔

سماجی رابطوں کی سائیٹس پر ہزاروں برطانوی شہریوں نے کہا ہے کہ ماضی میں شاہی خاندان نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شاہی شادیوں پر دل کھول کر خرچ کیا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

لیبر پارٹی کے رہنما کرس ولیم سن نے اخراجات پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ بہت برا ہے ۔شہزادی یوجین کو کوئی شاہی ذمہ داری تفویض نہیں کی گئی تاہم وہ شاہی تخت سنبھالنے کے حوالے سےآٹھویں نمبر پر ہیں۔

اس شادی کے بعد شہزادی یوجین کو اپنے رتبے سے دستبردار ہو نا پڑے گا کیانکہ ان کے ہونے والے شوہرکوئی شہزادے ہیں اور نہ ان کا کسی شاہی خاندان سے کوئی تعلقہے مگر کہا جارہا ہے کہ یہ شہزادی یوجین کی مرضی پر ہے اگر وہ چاہیں تو شادی کے بعد خود کو پرنسس آف یارک کہ کہلا سکتی ہیں۔

تازہ ترین