• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح نامہ مانگنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے شہر میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی پولیس کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کرکے انہیں خوفزدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا مزید کہنا ہے کہ ساحل سمندر، کلفٹن، ڈیفنس یا دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے شہریوں سے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایسی کسی بھی ہراسمنٹ کی صورت میں وہ کراچی پولیس کے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر فوری شکایت درج کرائیں۔

تازہ ترین