• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایان علی اور جعلی اکائونٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا

ماڈل گرل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جعلی اکائونٹس کے معاملے میں بھی آگیا ۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے ،ایان علی اور جعلی اکائونٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا ہے ۔

انکشاف ہوا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالتی کاروائی سے غیر حاضرایان علی کے اکائونٹ میں جعلی اکائونٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق احسان صادق کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کے ایان علی سے تعلق کا سراغ لگا لیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک جعلی اکاؤنٹ سے ایان علی کے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی ہے جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بارے میںایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین