• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اجلاس، 5 ریفرنسز، 9 انکوائریوں اور 22 تحقیقات کی منظوری

اسلام آباد( طاہر خلیل)نیب کے اجلاس میں پانچ ریفرنسز، 9 انکوائریوں اور 22 تحقیقات کی منظوری دے دی گئی، اسحق ڈار ،انوشہ رحمان، ڈاکٹر اسمٰعیل شاہ،کامران لاشاری کیخلاف تحقیقات،حافظ نعمان، گل حسن چنا ، قیصرجمال اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائر ہوگا، تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحق ڈار، سعد رفیق، سلمان رفیق، انوشہ رحمن، ثناء اللہ زہری، منظور وٹو، نواب وسان، افتخار گیلانی، سمیت سی ڈی اے، پی ٹی اے، پی ڈی اے، پاکستان اسٹیٹ آئل،بورڈ آف ریونیو سندھ، لاہور پارکنگ کمپنی، کراچی سیوریج بورڈ سمیت دیگر اداروں کے سربراہوں اورسینئر عہدیداروں کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 9 انکوائریوں،22 انوسٹی گیشنز اور 5 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ سابق سیکرٹری تجارت کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا ۔ جس میں 9انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین