• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 اکتوبر کے اجلاس کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلا م آباد ( نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کر لیا اور اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو دن 11 بجے طلب کر لیا، یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر جاکر انہیں ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین