آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں ایک مرتبہ پھر سنیٹر مشاہد اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے درمیان الفاظوں کی شدید جھڑپ ہوئی، ایک دوسرے کیخلاف غیرپارلیمانی زبان کا استعمال کیا گیا ، سنیٹر مشاہد اللہ اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ جب تک وفاقی وزیر اپنی کہی گئی باتوں پر معذرت نہیں کرتے اس وقت تک بات نہیں کر سکتے ، اس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کس بات کی معذرت کریں انہوں نے سارا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کر کے ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا، اس دوران چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دونوں کو چپ کرانے کی کوششیں کرتے رہے ، چیئرمین سینٹ نے سنیٹر مشاہد اللہ کی طرف سے استعمال کئے گئے غیرپارلیمانی الفاظ کو کارروائی سے حذف کر ا دیا اور چیئرمیں سینیٹ کے کہنے پر وفاقی وزیر نے معذرت کرلی، وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سوال کا جواب دینے کیلئے کھڑے ہوئے تو اس دوران سنیٹر مشاہد اللہ بھی کھڑے ہوگئے اور چیئرمین سینٹ سے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ

یہ معافی مانگیں گے پھر بات کرینگے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں