• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’تتلی‘ اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا


خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’تتلی‘ 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑیسہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، بجلی کے پول گر گئے۔

سمندری طوفان ’تتلی‘ کے باعث اڑیسہ کے 5 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، جبکہ نشیبی علاقوں سے 3 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں، سمندری طوفان ’تتلی‘ کو شدید سائیکلون اسٹورم قرا دیا گیا ہے جس کا رخ اب شمال مشرقی علاقوں کی جانب ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے طوفان کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین