• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چاند کا ٹکڑا زمین پر نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا، منتظمین کا خیال ہے کہ چاند کا یہ پتھر 5لاکھ ڈالرز میں فروخت ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق چاند کا ٹکڑا مانا جانے والا یہ پتھر کئی ہزار سال پہلے چاند کے ساتھ شہاب ثاقب کے ٹکرانے کے نتیجے میں ٹوٹ کر زمین پر آگرا تھا۔

یہ چاند کا ٹکڑا گزشتہ سال شمال مغربی ملک ماریطانیہ میں ملا تھا جس میں 6 پتھر آپس میں کسی پہیلی کی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

12 پاؤنڈ وزنی اس چاند کے پتھر کی نیلامی آج سے آن لائن شروع ہوئی ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین