• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو جیت کیلئے آسٹریلیا کے5 وکٹ درکار

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے، جبکہ پاکستان کو سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے آسٹریلیا کی مزید5 وکٹ درکار ہیں۔

دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے عثمان  خواجہ کی سنچری کی بدولت چائے کے وقفے  تک  5 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنالیے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 173 رنز درکار ہیں، جبکہ اس کی 5 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر181 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی تو آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں دن کے اختتام تک اس نے 3وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنالیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے 30 اوور میں پہلے ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شان مارش کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ایرون فنچ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ، جبکہ شان مارش اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

تازہ ترین