آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل10؍ربیع الثانی 1440ھ18؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کامیڈی اور ایڈونچر کے دیوانے تیار ہو جائیں ،جی ہاں ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ریک اِٹ رالف ؛2کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔

ہدایتکار رِچ مورکی یہ کامیڈی فلم 2012کی فلم ایک اِٹ رالف کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بار پھررالف نامی گیمنگ کردار کے دلچسپ اور انوکھے ایڈونچر کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں گیم کی دنیا سے نکلنے والابیڈ بوائے، گڈ بوائے بننے کی کوشش کرتا ہے اور نئے دوست بنالیتا ہے۔

کلارک اسپینسر کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکاروں جان سی ریئلے،کرسٹین بیل،جیک میک برےئر، سارا سلور مین ، جین لینچ مین ،ٹراجی ہینسن، جیمز کورڈن اورانیکا روز سمیت کئی ایکٹرز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

فلم رواں سال 21نومبر کوموشن پکچرزاوروالٹ ڈزنی اسٹوڈیو ز کے بینر تلے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں