• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کو سانحہ 12 مئی کی تحقیقات مکمل کرکے دو ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کراچی میں سانحہ 12مئی میں ملوث کرداروں اور ان کے کنکشن کی تحقیقات کرے گی۔

جے آ ئی ٹی اس مقدمے کی اے کلاس میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرے گی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جے آ ئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹلیجنس بیورو، ملٹری انٹیلیجنس، رینجرز، سی ٹی ڈی، کرائم برانچ کے حکام شامل ہونگے۔

تازہ ترین