• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ، پروڈیوسر اور پلے بیک سنگر امیتابھ بچن 76 برس کے ہوگئے ہیں، وہ آج بھی نا صرف اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں بلکہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری پراُن کا راج ہے۔ اور یہی تعجب کی بات ہے کہ آخر بگ بی میں ایسی کیا بات ہے جو آج بھی بالی ووڈ میں اُن کی بادشاہت برقرار ہے؟

شہنشاہ بالی ووڈ امیتابھ بچن 5 دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں انہوں نے جب سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے اُن کا انداز نرالا اور شہنشائوں والا ہی رہا ہے، انہیں نے اپنے کیئر میں نا صرف بہت کچھ سیکھا ہے بلکہ دوسروں کو سیکھایا بھی ہے۔ شاید بہت کم لوگ ہی اُن کے اُصولوں سے واقف ہوں گے۔ ان میں کچھ یہ ہیں:

عاجزی پسند اور سادہ طبیعت کے مالک

امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کے ’سپر اسٹار‘ کہلائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی شخصیت میں عاجزی اور سادہ پسندی جھلکتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سے اپنا رویہ ’ڈائون ٹو ارتھ‘ رکھا، وہ انڈسٹری کے باقی فنکاروں کو بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہمیشہ دوسروں کے ساتھ عاجزی سے ملیں۔ ایک موقع پر امیتابھ نے کہا کہ ’میں نہیں جانتا لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں، لیکن اگر کبھی مجھے گلیوں میں پیدل چلنا پڑا تو میں چلوں گا، اور اگر کبھی مجھے ائرپورٹ پر لائن میں لگنے کی ضرورت پڑے تو میرے لیے وہ بھی ’Ok‘ ہے۔

لکھنے کے شوقین

بگ بی ایک بہترین اداکار، پروڈیوسر، میزبان اور گلوکار تو ہیں ہی لیکن اس کے علاوہ انہیں لکھنے کا بھی بے حد شوق ہے جس کا اندازہ ان کے ٹوئٹس اور بلوگز کو دیکھ کے لگایا جاسکتا ہے۔ انہیں لکھنے کا شوق اپنے والد شری ہری ونشھ رائے بچن کو دیکھ کر ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے کام خود کرنا پسند ہے، وہ روزانہ اپنے بلوگز خود لکھتے ہیں، فیس بک اور ٹوئٹر پر پوسٹ خود کرتے ہیں، اپنی تصویریں خود ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور کبھی کبھی وہ اپنی ویڈیوز بھی خود بھی بنا کر پوسٹ کرتے ہیں۔

کبھی نہ ختم ہونے والا جذبہ

میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ جو جس جذبے کے ساتھ جوانی میں کام کرتے تھے آج بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے ہیں، ان میں کبھی نہ ختم ہونے والا جذبہ موجود ہے۔ وہ مزید کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اب بھی بہترین کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔ اپنی روٹین سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ صبح اُٹھتے ہیں کام پر جاتے ہیں اور واپس آنے کے بعد گھروالوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں بس یہی ان کی زندگی ہے۔

امیتابھ کہتے ہیں کہ ایک اداکار کبھی بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتا وہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی تلاش میں رہتا ہے۔ اُن کے خیال میں ہر اداکاریہ سوچتا ہے کہ اس کی زندگی میں کچھ چیلنجز باقی رہ گئے ہیں۔

مشکل حالات کا سامنا

کسی بھی بڑے سپر اسٹار کے لیے مشکلات کا آنا نئی بات نہیں ہوتی کیونکہ وہ اپنے کیئر کے اس مقام پر ہوتے ہیں جہاں مخالفین کی نظر آپ پر ہمیشہ ہوتی ہے۔ کسی طرح انہیں بھی کئی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن کبھی بھی وہ ایسے وقت میں گھبراتے نہیں ہیں بلکہ صبر اور دانش مندی کے ساتھ حالات کا سامنا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف ’کل‘ کی فکر انہیں ہمیشہ پریشان کرتی ہے کہ کیا مجھے کل کوئی کام ملے گا، کیا میرا کام لوگوں کو پسند آئے گا۔ وہ ناظرین کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں، اور اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ وہ آپ کے بارے میں کیا سوچ رہے ہونگے، کیا کہہ رہے ہونگے۔

تبدیلی کو چیلنج کرنا

بگ بی کا اس بات پر یقین ہے کہ انسان کی زندگی میں مختلف تبدیلیاں آتی رہتی ہیں لیکن انہیں ایک چیلنج سمجھ کران کا سامنا کرنا آنا چاہیے۔ اس سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ’تبدیلی زندگی کا حصہ ہے لیکن چیلنج مستقبل ہے،تو تبدیلی کو چیلنج کریں مگر کبھی بھی چیلنج کو تبدیل نہیں کریں۔ ‘

صنفی مساوات کے حامی

کچھ روز قبل امیتابھ نےاپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک تصویر ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر تحریر تھا کہ ’جب میں مرجائوں، اور جو اثاثہ میں چھوڑوں گا وہ میری بیٹی اور بیٹے کے درمیان برابر تقسیم کیا جائے۔ ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے ’صنفی مساوات اور ہم برابر ہیں‘ بھی لکھا۔

براوقت سنوار دیتا ہے یا برباد کر دیتا ہے

اپنے پورے کریئر میں امیتابھ بچن نے بہت سے اچھے اور برے وقت دیکھے۔ معتدد بار وہ مایوسی اور ذاتی تنازعے کا شکار بھی ہوئے، اور کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ یہ حالات ان کی شخصیت پر اثر انداز بھی ہوئے لیکن زیادہ نہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ بد قسمتی یا تو انسان کو برباد کر دیتی ہے یا سنوار دیتی ہے۔‘ بس اس سے نمٹنا آنا چاہیے۔

عمر معنی نہیں رکھتی

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان کے کام میں بھی فرق آجاتا ہے لیکن کیونکہ سپر اسٹار امیتابھ کی ہر بات نرالی ہے اسی طرح ان کے کام میں بھی عمر کے بڑھنے سے کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ آج کل بھی وہ فلموں، ٹی وی شوز اور متعدد عوام کے ساتھ کی گئی کمیٹمنٹ میں مصروف ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اس عمر میں بھی کیسے اچھا کام کرلیتے ہیں تو ان کاجواب تھا کہ میں ایسا اداکار ہوں جیسے اپنے کام سے محبت ہے اور عمر صرف میڈیا کے لیے اہمیت رکھتی ہے ان کے لیے نہیںجبکہ ان کے لیے عمر محض ایک نمبر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین