• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کشمیریوں کو ہراساں کر رہی ہے: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان حریت قیادت کی غیر قانونی حراست کےدوران سختیوں میں اضافےکی مذمت کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات جعلی ہیں جن کا بھارت کو فائدہ نہیں ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 9 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کیا،جس کے دوران انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ڈرونز کی خریداری کے معاملے کا علم نہیں۔

تازہ ترین