• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پر تنقید کرنےوالے ارکان کی جرات پر حیران ہوں، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ حکومت پر تنقید کرنےوالے اپوزیشن ارکان کی جرات پر حیران ہوں۔

فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کےاجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلنا چاہیے، ان لوگوں نے جو کچھ پاکستان کے ساتھ کیا ہے، میرے خیال سے تو انہیں 6 ماہ تک گھر سے ہی نہیں نکلنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے کہ گزشتہ 10 سال میں ملک کی معاشی حالت کا ذمہ دار کون ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس کے دوران بعض افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے یا نکالنے سے متعلق غور ہوا۔

فواد چوہدری کے مطابق 3 ہزار کے لگ بھگ لوگوں کے نام ای سی ایل پر ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو کہا ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ایسے لوگ تو نہیں ہیں جنہیں انتقامی کارروائیوں کے سبب ای سی ایل پر ڈالا گیا ہو۔

تازہ ترین