جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے لوگوں کی امیدیں خاک میں ملا دی ہیں، مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے، معاشی مستقبل داؤ پر لگادیا ہے۔
بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا، قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا۔
ٖفضل الرحمٰن نے تجویز پیش کی کہ ایک فورس تشکیل دی جائے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلےانہیں بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔