• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیرت انگیزاسنوکر ٹرکس کا مظاہرہ ، عالمی ریکارڈ قائم


نشانہ ہو تو ایسا؛ حیرت انگیزاسنوکر ٹرکس کا مظاہرہ پیش کرتے چودہ سالہ لڑکے نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔بال کو125انچ سے زائد اُچھال کر پوٹ کرتے ہوئے دنگ کر دیا۔

اسنوکرکھیل میں استعمال کئے جانیوالے پُول ٹیبل پرکھلا ڑی لکڑی کی اِسٹک اور گیند سے ما ہر انہ شا ٹس تو لگا تے ہی ہیں لیکن اب اس 14سالہ Theo Mihellis نامی امریکی لڑکے نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال کو پوٹ کرنے کے لئے ہِٹ کیا تو گیند اسنوکر کے بورڈ پرایک سو پچیس اعشاریہ 16انچ تک اُچھلا اور پوٹ میں جا گِرا۔

نشانے بازی کے اس حیرت انگیز مظاہرے نے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کر دیا وہیں اس کارنامے کو گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیا۔

تازہ ترین