• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سیر، آملیٹ ،پیزا پراٹھا اور پان کی ویڈیو وائرل


روشنیوں کے شہر کراچی کی خوبصورتی دیکھنی ہے تو اس برطانوی’ وی لوگر‘ کی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں جس نے کراچی گھوما تواپنے اس انوکھے سفر کو یادگار بناتے ہوئے کیمرے میں ریکارڈکر لئے ۔

کراچی کی کئی خصویات اور روایات میں ایک چیز پان بھی ہے ، جارج نامی یہ سیاح کرا چی کی سڑکوں پر نکلا تو میٹھا پان کھائے بغیر نہ رہ پایا ۔ٹوٹی پھوتی گلابی اردو میں پان والے سے باتیں کرتے ہوئے جارج نے میٹھا پان کھایا تو تعریف کئے بغیر نہ رہ پایا۔

اس کے بعد جارج نے کراچی کی ایک اور اسپیشلٹی پیزاپراٹھا ٹرائی کرنے کا سوچا اور کراچی کی مشہور اسٹریٹ کا رخ کر لیا۔ برطانوی وی لوگر نے پیزا پراٹھا کھانے کے ساتھ ساتھ بنانے کی ترکیب دیکھی ۔

ہوٹل پر موجود ملازم کی مدد سے طریقہ کار جاننے کے بعد جارج نے خود پیزاپراٹھاتیار کیا اور مزے مزے سے کھایا بھی اور روشنیوں کے شہر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ پایا ۔اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچائی اور جس نے کراچی کی سیراور مزیدار کھانوں پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی سراہے بغیر نہ رہ پایا۔

تازہ ترین