• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتری کے چاند ’یوروپا ‘پر برفیلے مینار دریافت


مشتری کے چاند ’یوروپا‘ پر 15 میٹر اونچے برفیلے مینار دریافت ہوئے ہیں۔جی ہاں سیارہ مشتری کے مشہور چاند یوروپا پر لاتعداد ایسے برفیلے ستون دریافت ہوئے ہیں جو 50 فٹ (15 میٹر) تک بلند ہیں جنہیں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ فرش پر ان گنت برفیلے نیزے آسمان کی جانب رخ کئے ہوئے ہیں۔ یوروپا چاند زمین سے کئی درجے خشک اور کئی گنا سرد بھی ہے۔

اب تک ہماری معلومات کے مطابق اس پر فضا نہ ہونے کے برابر ہے یعنی یہ کسی قسم کی گیسوں کے لحاف میں لپٹا ہوا نہیں ہے۔ اس پر ثقل بہت کمزور ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں جمنے والے برفیلے ستون کئی میٹر بلند دیکھے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انتہائی نوکدار ستون یہاں اترنے والے کسی بھی خلائی جہاز کوچند لمحوں میں تباہ کرسکتے ہیں۔

زمین کے برفیلے علاقوں میں جب سورج کی روشنی نشیب میں موجود برف سے ٹکرا کر لوٹتی ہے تو اس طرح کی نوکیلی برف وجود میں آتی ہے۔

عین اسی طرح یوروپا پر بھی نوکیلے ابھار وجود میں آ گئے ہیں۔ ماہرین زمین پر بننے والی نوکدار برفیلی اشکال کو پینی ٹینٹس کا نام دیتے ہیں۔

تازہ ترین