• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’14اکتوبر کو وفاداری اور بے وفائی کا مقابلہ ہوگا‘

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کو وفاداری اور بے وفائی کا مقابلہ ہوگا، غلط کو غلط کہہ کر سزا بھگتتے رہیں گے، جھوٹے وعدے کرنے والے لیڈروں اور شعبدہ بازوں کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔

ضمنی الیکشن میں این اے 131 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی فصل جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے، نئے پاکستان کے دعویدار کو کہوں گا کیسا نیا پاکستان ہے کہ ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی، مہنگائی نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف جیل میں زیادہ دیر نہیں رہیں گے، اگر ملک کے سارے وسائل خرچ کردیں تو بھی 50 لاکھ گھر نہیں بن سکتے۔

تازہ ترین